Champions Trophy Semi Final: Pakistan
beat India 4-3
بھوینشپور(مانیٹرنگ ڈیسک)مینز ہاکی چیمپینز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ قومی ٹیم نے 16 سال بعد میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جہاں اس کا مقابلہ جرمنی سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق میچ کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں ہوا اور کچھ ہی دیر بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف گول سکور کر دیا تاہم پاکستانی ٹیم نے ”قرض“ زیادہ دیر تک نہ رکھا اور گیند کو روائتی حریف کے گول پوسٹ میں ڈال کر میچ برابر کر دیا۔ دوسرا گول بھارتی ٹیم نے دوسرے کوارٹر میں کیا تاہم پاکستانی ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں ایک بار پھر میچ کو 2-2 کے سکور سے برابر کر دیا۔ پاکستان نے چوتھے کوارٹر میں تیسرا گول کر کے ایک گول کی برتری حاصل کر لی تاہم بھارت نے جلد ہی اس برتری کو برابری میں بدل دیا۔ میچ کے اختتام سے کچھ دیر قبل پاکستان نے چوتھا گول کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔
پاکستانی کھلاڑی ارسلان قادر کو دو گول کرنے پر پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔
Post a Comment
Thanks for your feedback