اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں جہاں کرکٹ ورلڈکپ کی دھوم ہے وہیں ملکی سیاستدان بھی پاکستان اور بھارت کے انتہائی اہم مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے اعلان کیا ہے کہ اگر قومی ٹیم فائنل تک پہنچی تو پورے ماہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بیشتر ارکان پارلیمنٹ نے روایتی حریف کے سامنے قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا۔ وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ اس وقت ٹیم کا حوصلہ بہت بلند ہے، قومی ٹیم اس بار نہ صرف بھارت سے جیتے گی بلکہ 1992ءکی طرح فاتح بننے کی تاریخ بھی دہرائے گی جبکہ وزیر مملکت نے قوم کو خوشخبری بھی سنائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر قومی ٹیم جیتتی رہی اور فائنل تک پہنچی تو پورے ماہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے مقابلے میں ہماری ٹیم فیورٹ ہے اور اس بار بھارت سے جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے جب کہ پیپلزپارٹی کے رہنما ایازسومرو نے
کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاک سرزمین کے کھلاڑی جیت کر آئیں۔
Post a Comment
Thanks for your feedback