اذان میں تاخیر پر سعودی موذن نے غیرملکی موذن قتل کردیا

    ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک مقامی موذن نے بروقت اذان نہ دینے پر غیرملکی موذن کو قتل کردیا۔ 
    عرب میڈیا کے مطابق مرنیوالے 32 سالہ محمد رفیق تاج الاسلام کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکرایک بھارتی زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ایک شہری کی اطلاع پر سعودی دارالحکومت ریاض سے تیس کلو میٹر دور ضلع مجماح کے قصبے اورتاویہ کی مسجد میں جب پولیس پہنچی تو محمد رفیق تاج الاسلام خون میں لت پت پڑا تھا جبکہ بھارت سے تعلق رکھنے والا کارکن زخمی پڑا تھا۔ریسکیوذرائع کے مطابق زخمی بھارتی کارکن کا شاہ خالد ہسپتال میں علاج جاری ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

     سعودی پولیس نے قاتل سعودی کو گرفتار کر لیا ہے اوربتایا کہ سعودی قاتل ذہنی عارضے میں مبتلا ہے، وہ ایک مقامی ہسپتال سے علاج بھی کراتا رہا ہے، تاہم واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
    مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیشی شہری ہی عام طور پر نماز کے لیے مسجد میں اذان دیا کرتا تھا لیکن کسی وجہ سے وہ مقررہ وقت پر اذان عصر نہ دے سکا۔ اس وجہ سے مسجد کا مقامی موذن غصے میں آ گیا۔

    بنگلہ دیشی سفارت خانہ نے مقتول محمد رفیق تاج الاسلام کے اہل خانہ کو اس افسوسناک واقعے کی اطلاع کر دی ہے اور اس کی لاش ملک پہنچانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

    Post a Comment

    Thanks for your feedback

     
    Top

    Ready To Be Make Elegant Blog

    Subscribe to Tips And Tricksto enjoy Free Tricks