ایک اور کام میں پاکستان نے دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کی پاسداری اور آزادی اظہار کسی بھی زندہ قوم کا امتیازی وصف ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے وطن عزیز کا ریکارڈ اس معاملے میں کبھی بھی قابل رشک نہیں رہا۔ بین الاقوامی ادارے Freedom House کی تازہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ ایک اور شرمناک اعزاز سمیٹتے ہوئے اب پاکستان انٹرنیٹ پر آزادی کی فہرست میں 10بدترین ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔
انٹرنیٹ سپیڈ، پاکستان کیلئے ایک اور دلخراش اعزاز ،جاننے کے لئے کلک کریں
افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان ان ممالک کی صف میں جا کھڑا ہوا ہے جنہیںد نیا آمریت پسند نظریات و نظام کے حوالے سے جانتی ہے اور جہاں آزادی¿ اظہار پر سخت ترین پابندیاں پائی جاتی ہیں۔ اس رپورٹ کو انٹرنیٹ تک رسائی میں دشواری، انٹرنیٹ پر موجود مواد پر پابندیاں عائد کرنے اور صارفین کے حقو ق کی خلاف ورزی جیسے عوامل کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ دس بدترین ممالک میں پاکستان کے علاوہ ایران، شام، چین، ازبکستان، ویت نام، بحرین اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی پوزیشن نیچے سے دسویں ہے جبکہ رپورٹ میں کل 65 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ گزشتہ سال پاکستان کا نمبر گیارہواں تھا لیکن اس سال یہ پوزیشن مزید ایک درجہ بدتر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں تفریح، معلومات اور تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی ویب سائٹ یو ٹیوب پاکستان میں 2 سال سے زائد عرصہ سے بند ہے لیکن تاحال حکام اس معاملے سے لاتعلق نظر آتے ہیں،جبکہ مزید پابندیاں عائد کرنے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں۔

Post a Comment
Thanks for your feedback