لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مصباح الحق کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم کاریکارڈ بھارت کے خلاف بہت بہتر ہے۔ پاکستان ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں بھارت کے خلاف 5 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جن میں سے پاکستان نے 3میچ جیتے اور 2میچ ہارے ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کو اس کی سرزمین پر سیریز میں بھی شکست دی ہے۔
پاکستان نے بھارت کے گھر میں جا کر سیریز 2.1سے جیتا تھا جبکہ ایشیاء کپ 2014ء کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ ۔اسی میچ میں آفریدی نے اشون کو 2بالوں پہ 2چھکے مارے تھے اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔اس فتح کی بدولت پاکستان کی ٹیم فائنل میں بھی پہنچی تھی ۔
Post a Comment
Thanks for your feedback