اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے پاک بھارت میچ کے لیے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ ٹیم کے لیے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا اس مرتبہ قومی پرچم بلند ہو گا۔ٹیم کے لیے پیغام میں و زیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں ٹیم کا مورال بلند ہونا چاہیئے جبکہ پوری ٹیم کو کھیل کے تمام شعبوں میں کامیابی دکھانا ہو گی۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم کی نظریں پاکستان کرکٹ ٹیم پر لگی ہوئی ہیں جبکہ قوم مشکل میچ میں اپنی ٹیم سے کامیابی کی امید رکھتی ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں قومی ٹیم کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے ۔یاد رہے اس سے قبل وزیر مملکت عابد شیر علی نے بھی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے بعد ایک ماہ تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Post a Comment

Thanks for your feedback

 
Top

Ready To Be Make Elegant Blog

Subscribe to Tips And Tricksto enjoy Free Tricks